’’وزیر اعظم کو گرفتار کبھی جلا وطن تو کبھی پھانسی دی جاتی ، ‘‘70سال میں جو کچھ ہوا افسوناک ہے : نواز شریف
’’وزیر اعظم کو گرفتار کبھی جلا وطن تو کبھی پھانسی دی جاتی ، ‘‘70سال میں جو کچھ ہوا افسوناک ہے : نواز شریف
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کبھی وزیر اعظم کو ہٹا یا جا تا ہے اور کبھی پھانسی دے دی جاتی ہے۔کبھی گرفتار کیا جاتا ہے توکبھی جلا وطن کردیا جاتاہے ۔دنیا کے کسی ملک میں یہ سب کچھ نہیں ہوتا۔70 سال سے ملک کے ساتھ جو کچھ کیا جارہا ہے وہ نہ صرف غلط بلکہ افسوسناک بھی ہے اور دنیا میں کہیں کچھ ایسا نہیں ہوتا جو پاکستان میں ہورہا ہے۔پنجاب ہاؤس میں پارٹی کے مشاورتی اجلاس کے دوران گفتگو میں نوازریف نے کہا کہ ’’اقامے پر فیصلہ دینا مذاق ہے، میرے خلاف عدالتی فیصلہ حقائق کے برخلاف تھا جسے عوام اور کارکنان نے قبول نہیں کیا، عوام اور کارکنان میرے ساتھ کھڑے ہیں، جلد ہی پاکستان کی ترقی کیلئے کارکنان کے ساتھ عہد کروں گا‘‘۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آمریت میں کسی ملک نے ترقی نہیں کی، جمہوریت کے تحفط کے لیے سیاسی جماعتوں اور کارکنان کیساتھ مل کر جدوجہد کریں گے۔اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف نیب ریفرنس میں پیشی کے لئے احتساب عدالت پہنچے جہاں سماعت شروع ہونے سے قبل انہوں نے صحافیوں سے مختصر اور غیر رسمی گفتگو کی جہاں انہوں نے کہاکہ کہنے کو بہت کچھ ہے ایک دو روزانتظار کرلیں ۔
نوازشریف
نوازشریف
Comments
Post a Comment