والدین اپنے بچے کو ملازمہ کے پاس چھوڑ گئے، واپس آکر گھر میں لگے خفیہ کیمروں کی ریکارڈنگ دیکھی تو واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی، وہ بچے کے ساتھ کیا کرتی رہی؟ جان کر تمام والدین کبھی اپنے بچوں کو اس طرح تنہا نہ چھوڑیں

استنبول (نیوز ڈیسک) آج کل زندگی کی گاڑی چلانے کے لئے مردوں کے ساتھ خواتین بھی عموماً گھر سے باہر کام میں مصروف رہتی ہیں۔ پہلے تو خواتین گھروں میں بچوں کی دیکھ بھال کیا کرتی تھیں لیکن اب یہ اہم ترین ذمہ داری بھی ملازماﺅں کے حوالے ہو چکی ہے۔ کمسن بچوں کو ملازمہ کے سہارے چھوڑنا ان معصوموں کے لئے کس قدر خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، اس کا اندازہ اس ویڈیو سے بخوبی کیا جا سکتا ہے۔
شوہر کو ڈرانے کی کوشش میں نوجوان لڑکی جان سے گئی
ویڈیو سامنے لانے والے والدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے 54 سالہ خاتون نادیہ شپوول کو اپنے ننھے بیٹے کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سونپی تھی۔ جب انہوں نے بچے کے جسم پر کچھ نشانات دیکھے تو انہیں شک گزرا کہ شاید اس پر تشدد کیا گیا ہے۔ اس جوڑے نے چھ ماہ قبل گھر میں کیمرے لگائے تھے مگر کبھی ان کی ریکارڈنگ دیکھنے کی زحمت نہیں کی تھی۔ جب والدین نے اپنے شکوک کی بناءپر گزشتہ کچھ دنوں کی ویڈیو ریکارڈنگ دیکھنا شروع کی تو پتہ چلا کہ نادیہ ننھے بچے کو ظالمانہ انداز میں پیٹتی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ملازمہ ننھے بچے پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پورے زور سے اس کے منہ پر تھپڑ مارتی ہے۔
صورتحال کو بھانپتے ہوئے ملازمہ پہلے ہی گھر سے فرار ہو چکی تھی لیکن پولیس کی مدد سے اسے ملک کے جنوب مغربی علاقے مار مارس سے پکڑلیا گیا۔ اب اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

Comments
Post a Comment