’کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ کوئی خاتون۔۔۔‘ ٹی وی پروگرام میں باکسر عامر خان نے ایسی احمقانہ بات کہہ دی کہ تماشہ بن گیا، لوگ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان ذاتی جھگڑوں کو سوشل میڈیا پر گھسیٹنے کے باعث بہت کچھ سبکی اٹھاچکے ہیں اور اب انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں ایسی احمقانہ بات کہہ دی ہے کہ لوگ ان کی جہالت پر ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ٹی وی پروگرام ’آئی ایم اے سلیبرٹی‘ میں بات کرتے ہوئے عامر خان نے یہ احمقانہ سوال پوچھ لیا کہ ”کیا آج تک کوئی خاتون وزیراعظم رہ چکی ہے؟“حالانکہ وہ جس ملک (برطانیہ )کے شہری ہیں وہاں اس وقت ایک خاتون (تھریسامے) وزیراعظم ہے اور پاکستان میں بھی بے نظیر بھٹو دو بار وزیراعظم رہ چکی ہیں۔
دنیا کا پہلا آدمی جس کی دولت بلیک فرائیڈے کی وجہ سے 100 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کرگئی
رپورٹ کے مطابق یہ بات کرتے ہی عامر خان کو سابق برطانوی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر یاد آ گئیں اور فوراً کھسیانے ہو کر کہنے لگے ’اوہ، مارگریٹ تھیچر!‘ مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ تھریسا مے انہیں تب بھی یاد نہیں آئیں۔سوشل میڈیا پر صارفین عامر خان کی اس بات کا خوب ٹھٹھہ اڑا رہے ہیں۔ ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ”اوہ میرے خدا٬ عامر خان کتنا احمق ہے جو یہ بھی نہیں جانتا کہ ہمارے ملک میں خواتین وزیراعظم رہ چکی ہیں۔“ایک اور صارف نے لکھا کہ ”میرے خیال میں عامر خان کو کھیل کے دوران سر میں کئی گھونسے لگے ہیں اس لیے ایسی باتیں کرتا ہے۔“زہرا نامی ایک خاتون صارف سامنے آئی اور عامر خان سے سوال پوچھ لیا کہ ”عامر! تم کس سیارے پر رہتے ہو؟“

Comments
Post a Comment