ہاتھ کی لکیروں سے قسمت کا کچھ لینا دینا نہیں کیونکہ۔۔۔ماہرین نے ایسا راز جان لیا کہ آپ حیران رہ جائیں گے
ہاتھ کی لکیروں سے قسمت کا کچھ لینا دینا نہیں کیونکہ۔۔۔ماہرین نے ایسا راز جان لیا کہ آپ حیران رہ جائیں گے
) ہاتھوں کی لکیروں کے متعلق کہا جاتا ہے کہ ان میں انسان کی قسمت کے راز پوشیدہ ہوتے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے ان لکیروں کا معمہ حل کر دیا ہے اور آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ ان کا قسمت کے حال کے ساتھ کچھ لینا دینا نہیں ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”یہ لکیریں کسی بھی بچے میں اس وقت پیدا ہوتی ہیں جب ماں کے پیٹ میں اس کی عمر 12ہفتے کی ہوتی ہے۔ ان لکیروں کااصل فائدہ ہتھیلی اور انگلیوں کی آزادانہ حرکت اور مختلف چیزوں کو پکڑنے کی صلاحیت ہے۔ اگر یہ لکیریں نہ ہوں تو ہمیں ہاتھوں سے چیزوں کو گرفت میں لینے میں دشواری پیش آئے گی۔
“ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”زیادہ تر لوگ جب پیدا ہوتے ہیں ان کی ہتھیلیوں میں 3نمایاں لکیریں ہوتی ہیں۔ ان لکیروں کی موٹائی ہر شخص کے جینز پر منحصر ہوتی ہے۔
دنیا میں ہر 30میں سے 1بچے کی ہتھیلیوں میں صرف ایک نمایاں لکیر ہوتی ہے۔ یہ بسااوقات کئی طرح کے طبی مسائل کی علامت ہوتی ہے جن میں ڈاؤنز سنڈروم(Down’s syndrome)، خطرناک الکوحل سنڈروم، ٹرنر سنڈروم وغیرہ شامل ہیں۔“
Comments
Post a Comment