وہ باتیں جو آپکو شادی سے پہلے جاننا لازم ہیں،غیر شادی شدہ افراد کیلئے ایسی معلومات جو مستقبل میں آپکے بہت کام آنیوالی ہیں

وہ باتیں جو آپکو شادی سے پہلے جاننا لازم ہیں،غیر شادی شدہ افراد کیلئے ایسی معلومات جو مستقبل میں آپکے بہت کام آنیوالی ہیں

ہر کنوارے کو شادی کا لڈو کھانے کی بہت جلدی ہوتی ہے۔ وہ شادی کی رنگا رنگ تقریبات اور سہاگ رات کے متعلق بہت سے سہانے سپنے سجائے ہوتے ہیں لیکن بسااوقات بہت سی چیزیں اس کی توقع کے برعکس نکلتی ہیں
جس پر انہیں ذہنی کوفت کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ اسی لیے بہت سی ایسی چیزیں ہیں جو شادی سے قبل مردوں کو لازمی جان لینی چاہئیں۔ ویب سائٹ mangobaaz.comنے انتہائی دلچسپ اور منفرد رپورٹ تیار کی ہے جس میں کچھ ایسی ہی چیزیں بیان کی ہیں۔ اگر آپ کی بھی شادی ہونے والی ہے تو پہلے ان سے آگاہی حاصل کر لیں۔
رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر آپ کو ساری رات اپنی دلہن سے باتیں کرنی پڑ سکتی ہیں۔ ہو سکتا ہے آپ کی دلہن کی آپ سے پہلی ملاقات ہو، یا تفصیلی ملاقات پہلی ہو۔ اس لیے وہ آپ کے متعلق زیادہ سے زیادہ جاننے کی خواہشمند ہو گی اور بہت سے سوالات کرے گی۔ ان کے لیے آپ کو تیار رہنا ہونا چاہیے۔
شادی کی رات، آپ سے گفت و شنید شروع کرنے کے لیے، آپ کی دلہن کو اپنے بھاری بھرکم لباس اور میک اپ سے جان چھڑوانے میں آدھ گھنٹہ بھی لگ سکتا ہے۔ بہت سے مرد شاید سوچتے ہوں گے کہ یہ کام چند منٹوں کا ہے، یہی وجہ ہے کہ جب زیادہ وقت لگتا ہے تو انتظار ان پر گراں گزرتا ہے اور وہ ذہنی کوفت کا شکار ہو جاتے ہیں،
اس لیے انہیں پہلے سے خود کو اس چیز کے لیے تیار رکھنا چاہیے۔جب آپ رشتہ دیکھنے جاتے ہیں توسسرالی گھر میں کچھ بے سلیقہ چیزیں آپ کو درپیش آتی ہیں جن کے آپ عادی نہیں ہوتے۔ ذہن میں رکھیے کہ سہاگ رات میں اس سے بھی زیادہ عجیب و غریب اور بے آرام کر دینے والی چیزیں آپ کو درپیش آ سکتی ہیں۔
عموماً سہاگ رات کو لے کر دولہا کے ذہن ایک ہی بات سمائی ہوتی ہے، سمجھ تو آپ گئے ہوں گے! اگر وہ کچھ نہیں ہو پاتا تو اس سے ہونے والی ذہنی تکلیف کے لیے تیار رہیے کیونکہ ہو سکتا ہے آپ کی دلہن کے ایام مخصوصہ چل رہے ہوں۔ایسا ہو تو اس سے باتیں کیجیے، اسے زیادہ سے زیادہ جاننے کی کوشش کیجیے۔
آپ کو اس پر پچھتاوا نہیں ہو گا۔خوشگوار ملاقات کا تصور لیے حجلۂ عروسی میں جانے والے دولہا کو ذہن میں رکھنا چاہیے کہ ہو سکتا ہے اسے تمام رات آپ دلہن کے آنسو پونچھنے پڑیں۔ ہوتا ہے، کچھ دلہنیں اپنے گھر اور گھر والوں کی یاد تمام رات روتی رہتی ہیں۔ ایسے میں اس کی دیکھ بھال کیجیے اور بہترین انداز میں اسے دلاسہ دیجیے۔
ہو سکتا ہے آپ کے کچھ شریر کزنز نے آپ کے عروسی کمرے میں سازشی جال پھیلا رکھا ہو۔ رات بھر کمرے میں مختلف سمتوں سے الارم بجنے کی آوازیں آتی رہیں، پٹاخے پھوٹتے رہیں یاکسی اور طریقے سے آپ کو تنگ کیا جاتا رہے۔ ایسی کوفتوں کے لیے بھی آپ کو پہلے سے تیار رہنا چاہیے۔ہماری پاکستانی شادیاں انتہائی تھکا دینے والی ہوتی ہیں،
کئی طرح کی رسومات جو کئی دن تک چلتی ہیں۔ دولہا ان دنوں میں تو خوشی کے مارے ہواؤں میں اڑتا پھرتا ہے لیکن سہاگ رات میں ان تمام دنوں کی تھکن عود کر آتی ہے، اور اس کی کوشش ہوتی ہے کہ کسی طرح وہ سو جائے۔ لہٰذا آپ کو اس رات بہت زیادہ نیند آئے گی۔ اس لیے سہاگ رات سے قبل اچھا کھائیے، اچھی نیند لیجیے اور کچھ انرجی بچا کر رکھیے۔
یہ سب چیزیں آپ کے کام آئیں گی۔بارات میں جوتا چھپائی کی رسم پر دولہا کی جیب خالی ہوتی ہے۔ اسی طرح شادی کی دیگر رسومات پر بہت خرچ اٹھتا ہے۔ ممکن ہے شادی کی رات آپ کواپنے کنگال ہونے کا افسوس لاحق ہو اور آپ ان لوگوں کو مارڈالنے کے متعلق سوچیں جنہوں نے آپ کو دیوالیہ کیا ہے۔
ایسے میں ایسے خیالات بھی آ سکتے ہیں کہ آپ کی دلہن نے لباس پر اتنی زیادہ رقم کیوں خرچ کر دی۔ ایسے خیالات سے ذہن کو صاف رکھنے کے لیے پہلے سے خود کو تیار کیجیے۔ ایسا نہ ہو کہ ذہنی جھلاہٹ میں کچھ ایسا ویسا بول کر آپ نئی زندگی کی شروعات میں ہی تلخیوں کی نیو رکھ بیٹھیں۔
اگلی صبح آپ سے کچھ گھٹیا قسم کے سوالات پوچھے جائیں گے، کیونکہ ہمارے اردگرد گھٹیا لوگوں کی کمی تو نہیں ہوتی ناں۔ کئی ہوں گے جو آپ سے پوچھیں گے کہ ’’سناؤ! کیسی رہی سہاگ رات؟‘‘ وغیرہ وغیرہ۔ ایسے سوالات کے لیے بھی تیار رہیے۔

Comments