کانوں کی میل صاف کرنے کا انتہائی خوفناک نقصان صحت کے ماہرین نے بتادیا، اگلی مرتبہ یہ کام کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں
کانوں کی میل صاف کرنے کا انتہائی خوفناک نقصان صحت کے ماہرین نے بتادیا، اگلی مرتبہ یہ کام کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں
روئی لگی سلائیوں’کاٹن بڈز‘ سے کانوں کو صاف کرنا آج ہر شخص کا معمول ہے لیکن سائنسدانوں نے ان کا ایسا نقصان بتا دیا ہے کہ آئندہ کوئی ان سلائیوں کو ہاتھ بھی نہیں لگائے گا۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ادارے نیشنل انسٹیٹیوٹ فار ہیلتھ اینڈ کیئر ایکسیلنس کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”کاٹن بڈز کان کے میل اور دیگر مادوں کو مزید اندر کی طرف دھکیل دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ کان کے پردے اور نالی کو بھی شدید نقصان پہنچاتے ہیں
اوران کے استعمال سے سماعت کمزور ہونے کا خدشہ بہت بڑھ جاتا ہے۔“سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”کانوں کی صفائی کے لیے سرنج کے ذریعے اس میں پانی داخل کرنا کاٹن بڈز سے بھی انتہائی خطرناک ثابت ہوتا ہے۔ ان دونوں طریقوں سے کان کی صفائی کے دوران کان میں زخم ہونے اور انفیکشن ہونے کا خطرہ بھی بہت زیادہ ہوتا ہے۔“
ایک ماہر کیتھرین ہیروپ کا کہنا تھا کہ ”کان کو صفائی کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ قدرت نے ان میں صفائی کا ایک خودکار نظام بنا رکھا ہے۔ کان کا اضافی میل خودبخود کان سے باہر آ جاتا ہے۔ اسے نکالنے کے لیے کسی انسان کو کوئی کوشش کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
تاہم اگر صفائی کی ضرورت ہو تو کان میں پانی داخل کرنے والی الیکٹرانک مشین استعمال کی جانی چاہیے جو انتہائی محفوظ طریقے سے یہ کام کرتی ہے اور اس کا پریشر زیادہ نہیں ہوتا۔اس طریقے سے بھی صفائی کی ماہر ڈاکٹر سے کروانی چاہیے۔“
Comments
Post a Comment