خواتین کے واٹس ایپ گروپ میں کسی نے اجنبی خاتون کو ایڈ کرلیا، خاتون نے آتے ہی اپنے بیٹے کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ جنگ چھڑ گئی، سکرین شاٹس دنیا بھرمیں وائرل، لوگ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں خواتین کے ایک واٹس ایپ گروپ میں کسی نے ایک اجنبی خاتون کو غلطی سے ایڈ کر لیا اور اس خاتون نے آتے ہی اپنے بیٹے کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ گروپ ممبران کی اس سے جنگ چھڑ گئی۔ اس لفظی جنگ کے سکرین شاٹس انٹرنیٹ آئے تو لوگ ہنسی سے بے حال ہو گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ واٹس ایپ گروپ ان ماﺅں کا تھا جن کے بچے ایک کلب میں فٹ بال کھیلتے ہیں اور وہ بھی ان کے ساتھ وہیں وقت گزارتی ہیں۔ ایک روز کلب انتظامیہ نے اس گروپ میں میسیج کیا کہ ”امید ہے آپ سب ٹھیک ہوں گے، آج پریکٹس کے بعد 8بج کر 20منٹ پر ٹیم کے کوچ جوآن تمام ماﺅں سے ملاقات کریں گے۔“ اس کے جواب میں بہت سی ماﺅں نے ”اوکے“ لکھ کر میسیج کیا لیکن اس خاتون نے، جسے غلطی سے گروپ میں ایڈ کیا گیا تھا، میسیج بھیج دیا کہ ”میرا بچہ پوری ٹیم میں سب سے بہترین ہے۔“ یہ فقرہ سننے کی دیر تھی کہ دوسری مائیں جل بھن گئیں اور ایک لفظی جنگ شروع ہو گئی۔
’شادی کی پہلی رات میرے شوہر نے مجھ سے فیس بک کا پاس ورڈ مانگا اور پھر وہاں پر۔۔‘پاکستانی لڑکی نے روتے روتے ایسی شرمناک کہانی بیان کر دی کہ جان کر آپ بھی دل خون کے آنسو روئے گا
رپورٹ کے مطابق یہ اجنبی خاتون امریکی ریاست الینائے کے شہر ساﺅتھ ایلجن کی رہائشی کرسٹی رینٹیس لیلے تھی۔ اس نے جان بوجھ کر گروپ کے اراکین کو چھیڑنے اور تنگ کرنے کے لیے یہ میسیج بھیجا اور اپنے اس بیٹے کی تعریف کی تھی جو حقیقت میں وجود ہی نہیں رکھتا تھا۔ کرسٹی نے گروپ اراکین اور انتظامیہ کے ساتھ تلخ کلامی میں لکھا کہ آپ کے کلب میں ماﺅں کو کھانا بھی اچھا نہیں دیا جاتا۔ جواب میں کلب انتظامیہ کی طرف سے میسیج میں کہا گیا کہ ”ہم آپ کے بچے کو جانتے ہی نہیں، آپ ہیں کون؟ اگر آپ کا بچہ اتنا ہی اچھا ہے تو آپ اسے ٹاﺅن کی ٹیم میں کیوں نہیں شامل کروادیتیں اور اگر ہمارا کھانا اچھا نہیں ہوتا تو آپ اپنا گھر سے لے آیا کریں۔“کرسٹی نے گروپ میں موجود خواتین اور انتظامیہ کے اراکین کو اس قدر پریشان کیا کہ وہاں اکثر لوگ کوچ سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کرنے لگے۔ آخرکار کرسٹی نے اس گفتگو کے سکرین شاٹس لے کر انٹرنیٹ پر ڈال دیئے جو اس قدر پھیل چکے ہیں کہ اب تک انہیں 15ہزار لوگ شیئر کر چکے ہیں اور لاکھوں صارفین انہیں پڑھ کر حظ اٹھا رہے ہیں۔

Comments
Post a Comment