اگر آپ کسی سے ہاتھ ملاتے ہی یہ کام کریں تو وہ آپ کو پسند کرنے لگے گا، سائنسدانوں نے انتہائی فائدہ مند راز بے نقاب کردیا

اگر آپ کسی سے ہاتھ ملاتے ہی یہ کام کریں تو وہ آپ کو پسند کرنے لگے گا، سائنسدانوں نے انتہائی فائدہ مند راز بے نقاب کردیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کسی سے ملاقات کرتے وقت لوگ ’فرسٹ امپریشن‘ کا بہت خیال رکھتے ہیں تاکہ سامنے والے پر ان کی شخصیت کا اچھا اثر پڑے۔ اب سائنسدانوں نے ایک ایسا فائدہ مند کام بتا دیا ہے جو کسی سے ہاتھ ملاتے ہوئے کریں تو وہ اسی وقت آپ کو پسند کرنے لگے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”اگر آپ کسی سے ہاتھ ملاتے ہوئے سر کو تھوڑا آگے کی طرف جھکائیں تو اس سے سامنے والے پر آپ کی شخصیت کا انتہائی خوشگوار تاثر پڑے گا اور وہ آپ کو اس پہلی ملاقات میں ہی پسند کرنے لگے گا۔“

لاہور کی وہ جگہ جہاں سکھ اور مسلمان ساتھ ساتھ عبادت کرتے ہیں، جانئے وہ بات جو آپ کو معلوم نہیں
اس تحقیق میں جاپان کی ہوکیڈو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 49مردوخواتین کو کچھ ویڈیوز دکھائیں جن میں کچھ لوگ مصافحہ کر رہے ہوتے ہیں۔ ان میں کچھ ویڈیوز میں مصافحہ کرنے والا سر کو آگے کی طرف جھکاتا ہے، کچھ میں وہ سر کو ادھر ادھر جھٹکا دیتاہے اور بعض میں سیدھا تن کر کھڑا رہتا ہے۔سائنسدانوں نے یہ ویڈیو زدکھا کر ان مردوخواتین سے پوچھا کہ ان میں سے کون سا شخص انہیں سب سے زیادہ پسندیدہ اور پرکشش لگا؟ جواب میں رضاکاروں نے اس شخص کو سب سے زیادہ 40فیصد پسندیدہ اور پرکشش قرار دیا جس نے مصافحہ کرتے ہوئے سر کو آگے کی طرف احتراماً جھکایا تھا۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر جون اچیرو کاواہارا کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ سیدھے کھڑے رہ کر مصافحہ کرنے یا سر کو ادھرادھر ہلانے سے آدمی کی شخصیت پر کوئی اثر نہیں پڑتا جبکہ جو شخص سر کو آگے کی طرف جھکائے، سامنے والا اس سے بہت متاثر ہوتا ہے اور اسے پسند کرنے لگتا ہے۔ایسے شخص سے لوگ دوبارہ ملنے کی خواہش بھی 40فیصد زیادہ کرتے ہیں۔“

Comments